خیال رہے تھانہ اگوکی کے علاقہ وزیر آباد روڈ ہرڑ نول موڑ کے قریب واقع سپورٹس فیکٹری میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا بطور ایکسپورٹ منیجر کام کر رہا تھا . حملہ آور ہجوم نے فیکٹری پر حملہ کر دیا اور سری لنکن منیجر کو مکے، گھونسے اور ڈنڈوں سے مارا، منیجر جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھی بھاگا مگر حملہ آوروں نے اسے چھت پر گھیرلیا، بہیمانہ تشدد سے وہ ہلاک ہوگیا . یہ بھی پڑھیں: وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہیے،فواد چودھری اگوکی تھانہ میں پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف دہشتگردی، قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی . ڈی پی او سیالکوٹ کی سربراہی میں 10 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جنہوں نے ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کے بعد گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کئے . پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن کے کردار کا تعین سی سی ٹی وی فوٹیج سے کیا جا رہا ہے . آئی جی پنجاب نے کہا سیالکوٹ واقعہ میں لوگوں کو اشتعال دلانے اور قتل کا اعتراف کرنے والا مرکزی ملزم فرحان بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو ویڈیو میں فیکٹری منیجر پر تشدد کرتے اور لوگوں کو اشتعال دلاتے دیکھا گیا تھا . . .
(قدرت روزنامہ) سیالکوٹ میں افسوسناک واقعے میں لوگوں کو اشتعال دلانے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو ویڈیو میں فیکٹری منیجر پر تشدد کرتے اور لوگوں کو اشتعال دلاتے دیکھا گیا تھا . تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم طلحہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، پولیس نے اب تک 100 سے زائد ملزمان کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا .
متعلقہ خبریں