سیالکوٹ واقعہ: اشتعال دلانے والا دوسرا ملزم طلحہ بھی گرفتار

(قدرت روزنامہ) سیالکوٹ میں افسوسناک واقعے میں لوگوں کو اشتعال دلانے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو ویڈیو میں فیکٹری منیجر پر تشدد کرتے اور لوگوں کو اشتعال دلاتے دیکھا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم طلحہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، پولیس نے اب تک 100 سے زائد ملزمان کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا۔خیال رہے تھانہ اگوکی کے علاقہ وزیر آباد روڈ ہرڑ نول موڑ کے قریب واقع سپورٹس فیکٹری میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا بطور ایکسپورٹ منیجر کام کر رہا تھا۔ حملہ آور ہجوم نے فیکٹری پر حملہ کر دیا اور سری لنکن منیجر کو مکے، گھونسے اور ڈنڈوں سے مارا، منیجر جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھی بھاگا مگر حملہ آوروں نے اسے چھت پر گھیرلیا، بہیمانہ تشدد سے وہ ہلاک ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہیے،فواد چودھری اگوکی تھانہ میں پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف دہشتگردی، قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔ ڈی پی او سیالکوٹ کی سربراہی میں 10 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جنہوں نے ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کے بعد گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کئے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن کے کردار کا تعین سی سی ٹی وی فوٹیج سے کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا سیالکوٹ واقعہ میں لوگوں کو اشتعال دلانے اور قتل کا اعتراف کرنے والا مرکزی ملزم فرحان بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو ویڈیو میں فیکٹری منیجر پر تشدد کرتے اور لوگوں کو اشتعال دلاتے دیکھا گیا تھا۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

3 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

3 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

3 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

4 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

4 hours ago