ہُنڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 2 ہزار سے 5 ہزار تک مزید اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) اٹلس ہنڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 2 ہزار سے 5 ہزار تک مزید اضافہ کردیا ، ہنڈا سی ڈی 2400 اضافے کے ساتھ86 ہزار900 روپے ہوگئی، ہنڈا 125 سی سی کی قیمت 3 ہزار بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے . تفصیلات کے مطابق ٹلس ہنڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر 2 ہزار سے 5 ہزار تک مزید اضافہ کردیا ہے .

نئی قیمتوں کے تحت ہنڈا سی ڈی ڈریم 3 ہزار اضافے سے 93 ہزار 500 روپے، ہنڈا پرائیڈر 3 ہزار روپے اضافے سے 1 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے . اسی طرح ہنڈا 125 سی سی 3 ہزار مہنگی ہونے سے 1 لاکھ 42 ہزار 500 ، ہنڈا سی جی 125 ایس 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 70 ہزار 500 روپے، ہنڈا سی بی 125 ایف5 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 5 ہزار 500 جبکہ ہنڈا سی بی 150 سی سی، ایف5 ہزار بڑھنے سے 2 لاکھ 60 ہزار 500 روپے جبکہ ہنڈا سی بی 150 سی سی ایف5 ہزار مہنگی ہونے سے 2 لاکھ 64 ہزار 500 کی ہو گئی ہے . دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، درآمدی ادائیگیوں میں اضافہ ہونے سے انٹربینک میں ڈالر7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے . عالمی منڈی میں خام تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے درآمدات مسلسل مہنگی ہورہی ہے، جس کے باعث ڈالر کی طلب بھی بڑھنے کا رجحان جاری ہے . انٹربینک میں ڈالرایک روپیہ 54 پیسے اضافے سے7 ماہ کی بلند ترین سطح 161 روپے 48 پیسہ پر بند ہوا . انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ جانے سے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپیہ 70 پیسے اضافے سے 162 روپے میں فروخت ہوا . اس کے ساتھ ساتھ ادارہ شماریات نے مہنگائی میں اضافے سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے تحت ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 7 سستی ہوئیں . ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید0.41 فیصد اضافہ ہوا، جس کے ساتھ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 12.42 فیصد ہوگئی ہے . . .

متعلقہ خبریں