چوہدری سرور کے انکشافات سنگین ہیں: خورشید شاہ

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ گھر کے بھیدی نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے، چوہدری سرور کے انکشافات سنگین ہیں . سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن نے کچھ نہیں کہا، یہ حکومتی لوگ انکشاف کر رہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ قرض کے بدلے پاکستان کے وسائل لکھ کر دینا خوفناک عمل ہے، پہلے کشمیر دے دیا، اب پاکستان دینا چاہتے ہیں . پی پی پی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کو بلا تاخیر نوٹس لینا چاہیئے، سپریم کورٹ وزیرِ خزانہ کو بلا کر معاہدوں کی تفصیلات چیک کرے . ان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے نام پر کیا گیا فیصلہ اس کی کڑی ہے، حکومتی ارکان کا کوئی نقصان نہیں، وہ بیرونِ ملک چلے جائیں گے . خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نقصان ملک کے 24 کروڑ عوام کا ہو گا، سیالکوٹ کا واقعہ افسوس ناک ہے، لیکن حکومت کچھ کرنا ہی نہیں چاہتی . . .

متعلقہ خبریں