ایک احسان اور کردیں:وزرا کو معاف نہ کریں:پی ڈی ایم رہنما کا الیکشن کمیشن کو ایک اور مشورہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایک احسان اور کردیں:وزرا کو معاف نہ کریں:پی ڈی ایم رہنما کا الیکشن کمیشن کو ایک اور مشورہ سامنے آیا ہے ،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم ترجمان نے الیکشن کمیشن کو وزرا کی معافی قبول نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک احسان اور کردیںاپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے الیکشن کمیشن کو وزرا کی معافی قبول نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک احسان اور کردیں گے تو کام ہوجائے گا
اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ وفاقی وزرا کی آج معافی قبول کرلی گئی تو آئندہ پھر یہ لوگ آئینی ادارے، سربراہ اور معزز اراکین کے خلاف ہرزہ سرائی کریں گے۔الیکشن کمیشن پرالزامات کے بعد فواد چوہدری اور پھر اعظم سواتی کے معافی مانگنے پر ان کا کہنا تھاکہ پہلے دھمکی پھرگالی اورپھر معافی وزرا کا وطیرہ رہاہے، تحریک انصاف اداروں کی توہین کو اعزاز سمجھتی ہے۔پی ڈی ایم ترجمان کا کہنا تھاکہ آئین اورقانون پرکسی قسم کی مصلحت نہیں ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں نازیبا بیانات اور الزامات کے کیس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بعد وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے تحریری معافی مانگ لی۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

53 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago