انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم مارچ تک ہوجائے گی، راشن کارڈ سے 100 روپے کی چیز 65 روپے میں ملے گی، 100 میں سے 65 آپ دیں گے اور 35 روپے حکومت ادا کرے گی . اسد عمر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں سب سے زیادہ ضرورت پانی کی ہے، راول ڈیم سے پانی پنڈی پہنچایا جارہا ہے، 20 کروڑ گیلن پانی کا منصوبہ لارہے ہیں، 10 ملین گیلن راولپنڈی اور 10 ملین اسلام آباد کے لیے ہے، تین یوسیز میں نئے بنیادی صحت مرکز بننے جارہے ہیں . انہوں نے کہا کہ میری پیدائش راولپنڈی کی ہے مگر بات انصاف کی کروں گا، 20 کروڑ گیلن سے 1 کروڑ گیلن کی قیمت پنڈی والوں کو ادا کرنا ہوگی . اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ چمن جلسے کے بعد پی ڈی ایم کو مشورہ دیا تھا، پہلے بھی فضل الرحمان اسلام آباد سب کو بھیج کر پیچھے سے غائب ہوگئے تھے، پی ڈی ایم نے 2020 میں تاریخیں دینا شروع کیں تاریخیں دیتے دیتے پی ڈی ایم ہی ختم ہوگئی . انہوں نے کہا کہ انسان نیک نیتی سے محنت کرتا ہے اللہ پھل دیتا ہے، ہم نے خلوص نیت سے کام کرنا ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا . نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے گولڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں اسلام آباد میں انصاف صحت کارڈ ہر خاندان کو فراہم کیا جائے گا، ایک خاندان کے سالانہ 10 لاکھ تک اخراجات حکومت برداشت کرے گی .
متعلقہ خبریں