(ن) لیگ واحد جماعت ہے جو عوام کو بحرانوں سے باہر نکال سکتی ہے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ن لیگ واحد جماعت ہے جو عوام کو بحرانوں سے باہر نکال سکتی ہے . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق، عطااللہ تارڑ ،علی پرویز ملک اورخواجہ عمران نذیر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے .

پریس کانفرنس میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ این اے 133ووٹر سے اپیل کرتے ہیں شیر پر مہر لگائیں کیونکہ (ن) ہی لیگ واحد جماعت ہے جو عوام کو بحرانوں سے باہر نکال سکتی ہے . خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی نااہلوں کا گروہ ہے، معیشت کو آئی سی یو میں ڈال دیا ہے، پی ٹی آئی خود الیکشن سے بھاگی کیونکہ عوام الیکشن کا مقابلہ ہی نہیں کر پاتے ہیں . انہوں نے کہا کہ پیسے بانٹ کر حلف و قسمیں لے کر کامیابی نہیں ملتی، خریدو فروخت کا دھندا جس نے کیا ووٹ کی حرمت کو پامال کیا ہے . خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ این اے ایک سو تینتیس میں شاہستہ پرویز ملک،علی پرویز خاندان کی بہت خدمات ہیں (ن) لیگ نے شہر کو جدید بنایا اس کا کریڈٹ اپنی جگہ لیکن پرویز ملک خاندان کا بڑا کردار ہے . انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیے وہ مایوس ہوئے کیونکہ کارکردگی زیرو ہے اس لیے پی ٹی آئی کے لوگ شیر پر مہر لگائیں گے . انہوں نے کہا کہ توہین مذہب سے کوئی تعلق نہیں کسی شخص کو اجازت نہیں دی جا سکتی وہ میدان میں میلہ لگائے اس کے مذمت کرتے ہیں . خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اور ملک کا مستقبل اکٹھے نہیں جا سکتے ، عمران خان مافیا کا سربراہ ہے اس کے لیے کوشش جاری کرتے رہیں گے . انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کا حل آئین و قانون کی حکمرانی میں ہے جب اس پر حملہ ہوگا اس سے ملک کو نقصان ہوگا، راستہ صاف ہے ملک کے آئین کو دل و جان سے تسلیم کرکے تمام ریاستی ادارے من و عن عمل درآمد کرکے اپنے دائرہ میں کام کرے . خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کو پر امن ملک بنائیں جو ہورہا ہے وہ جنگل کا قانون ہے پھر جتھوں کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے قومی اتفاق رائے کو سامنے لایاجائے . خواجہ سعد رفیق نے سیالکوٹ کے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ دل خراش ہے ،برداشت برائے نام رہ گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں