انہوں نے کہا کہ سندھ میں اصل چہرہ دکھانے والوں کوقتل کردیا جاتا ہے ، ناظم جوکھیو کوسندھ حکومت کا چہرہ بےنقاب کرنے پرقتل کیا گیا ، سندھ میں وڈیروں کیخلاف جو کھڑا ہوتا ہے اسے قتل کردیا جاتا ہے ، کراچی میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ جلد مکمل ہوگا . وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ سندھ میں وفاقی حکومت کے تعاون سے ترقیاتی کام جاری ہے ، کورونا وبا کے دوران فرزند زرداری نے راشن کے بجائے بھاشن دیے ، وفاق کوئی کام کرتا ہےتوسندھ حکومت 18 ویں ترمیم لے آتی ہے ، خیبرپختونخوامیں صحت کارڈ سے10لاکھ کاعلاج مفت کرایا جا سکتا ہے . مراد سعید نے کہا کہ فرزند زرداری بتائیں انہوں نےصحت کیلئےکیا کیا ، اسمبلی میں سوال پوچھتا ہوں توفرزند زرداری واک آؤٹ کرجاتے ہیں ، سندھ میں مریضوں کولے جانے کیلئے ایمبولینس نہیں ، سندھ کے اسکولوں میں اساتذہ نظرنہیں آتے ، سندھ کے اداروں میں جرائم پیشہ افراد کوبھرتی کیا گیا ، سندھ میں تعلیمی اداروں کے ڈیسک پربھی کرپشن کی جارہی ہے . انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے نالے توصاف ہونہیں رہے ، سوال پوچھیں تو کہتے ہیں زیادہ بارش آتا ہے توزیادہ پانی آتا ہے ، سندھ حکومت وفاقی ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکا رہی ہے ، سندھ کے اسپتالوں میں ڈاکٹر،ویکسین تک دستیاب نہیں ، کورونا کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ، 10 ویں ترمیم،این ایف سی کےنام پرپیسہ کرپشن کی نذرہو رہا ہے . وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کرپشن کےسہولت کار ہیں ، سندھ حکومت جرائم کے لیے پولیس کااستعمال کرتی ہے ، ہمارےکراچی سے منتخب ارکان اسمبلی کسی جرم میں ملوث نہیں . . .
(قدرت روزنامہ)مراد سعید نے کہا ہے کہ این ایف سی کے نام پرپیسہ کرپشن کی نذر ہو رہا ہے .
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں اپوزیشن کوکسی بھی کمیٹی کا حصہ نہیں بنایا گیا ، سندھ میں افسوسناک واقعات ہورہے ہیں .
متعلقہ خبریں