بس 2 دن کا انتظار اور پھر آرہا ہے زبردست شاہکار، عثمان ڈار کا ٹوئٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے میں صرف 2 دن باقی ہیں . تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کی لانچنگ میں 2 دن باقی ہیں .

کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار نے پروگرام کا ویڈیو ٹیزر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا ہے، اس خصوصی ترانے کے بول’گلی سے گراونڈ تک، فائنل راونڈ تک‘ ہیں . اس ترانے کی شوٹنگ میں خود عثمان ڈار بھی موجود ہیں جبکہ اس حوالے سے ٹوئٹ میں عثمان ڈار کا کہنا تھا ’بس 2 دن کا انتظار اور پھر آ رہا ہے زبردست شاہکار‘ . عثمان ڈار کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اور منفرد منصوبہ صرف 48 گھنٹوں بعد شروع ہونے والا ہے . واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے کھیلوں کے فروغ کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اسپورٹس ڈرائیو کو لانچ کرنے کی منظوری دی تھی . اس سلسلے میں عثمان ڈار نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اسپورٹس ڈرائیو کو 6 دسمبر کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا . خیال رہے کہ اس پروگرام کے تحت ملک میں کرکٹ، ہاکی اور فٹ بال سمیت 12 کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جبکہ 4 صوبوں کو 5 ریجنز میں تقسیم کیا جائے گا اور جامعات میں ہائی پرفارمنس سینٹرز بنائیں جائیں گے . . .

متعلقہ خبریں