ٹی ایل پی کاماڈل اپنائیں‌ گے:الیکٹرانک مشین پرانتخاب ہوا تو مشینوں کوآگ لگا دیں گے:اہم ن لیگی رہنما کی دھمکی

لاہور(قدرت روزنامہ)ٹی ایل پی کا ماڈل اپنائیں‌ گے:الیکٹرانک مشین پر انتخاب ہوا تو مشینوں کو آگ لگا دیں گے:اہم ن لیگی رہنما کی دھمکی ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروائے گئے تو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال کر مشینوں کو آگ لگا دیں گے’ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف ہر حربہ استعمال کریں گے’ رانا ثنااللہ نے اس موقع پر اس بات کی امید ظاہر کی کہ گورنر پنجاب کی باتوں سے لگتا ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آ چکا ہے’ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے، اسٹیٹ بینک سمیت پوری معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے’مریم نواز کی آڈیو کو کاونٹر کرنے کے لیے اشتہارات والی آڈیو کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے’ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر ان ہاؤس تبدیلی میں دلچسپی لیں گے . لاہور میں رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ن لیگ کا تنظیمی اجلاس ہوا جس میں جھنگ سے علیشہ افتخار بلوچ، آصف معاویہ اور علی اکبر شاہ نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی .

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے، اسٹیٹ بینک سمیت پوری معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے . ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف ہر حربہ استعمال کریں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروائے گئے تو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال کر مشینوں کو آگ لگا دیں گے . رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی آڈیو کو کاونٹر کرنے کے لیے اشتہارات والی آڈیو کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے . ایک سوال کے جواب میں صدر مسلم لیگ ن پنجاب کا کہنا تھا کہ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر ان ہاؤس تبدیلی میں دلچسپی لیں گے لیکن گورنر پنجاب کی باتوں سے لگتا ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آ چکا ہے . لاہور کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ این اے 133 میں آسانی سے جیت جائیں گے، جس ویڈیو کو ن لیگ سے جوڑا جا رہا ہے وہ میری نہیں اور نہ ہی میں نے کوئی اس کے متعلق سازش کی ہے . یاد رہے کہ (ن) لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کل ایک ٹی وی انٹریو میں کہا تھاکہ حکومت نے زبردستی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کرانے کی کوشش کی تو اپوزیشن تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ماڈل اپنائے گی . رانا ثنا ﷲ نے کہا کہ ہمارا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ ہم ای وی ایم کے تحت کسی صورت الیکشن نہیں ہونے دیں گے . انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے زبردستی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کرانے کی کوشش کی تو اپوزیشن تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ماڈل اپنائے گی . آج اسی بیان کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی اداروں کی اس مشنری کو آگ لگا دیں گے . .

متعلقہ خبریں