سعودی عرب (قدرت روزنامہ) نوجوان سعودی طالب علم کی روح پرور تلاوت قرآن سن کرسعودی وزیر مذہبی امور ملنے پر مجبور ہوگئے۔جازان میں سعودی عرب فکری تحفظ فورم کے زیراہتمام تقریب کے دوران ایک سعودی طالب علم نواف عاکش نے اس دل کش طریقے سے قراءت کی کہ سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور اور دعوت و ارشاد ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ بے ساختہ ان کو داد دینے پر مجبور ہوگئے۔ انہوں نے ملاقات کے دوران نواف عاکش کی تلاوت کلام پاک کی تعریف کرتے ہوئے نوجوان قاری کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
یاد رہے تقریب میں خطبا، حفاظ اور دعوتی تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔ نوجوان قاری نواف عاکش کی تلاوت نے شرکا کے دل موہ لیے۔دوسری طرف عاکش نے کہا کہ انشاءاللہ، میں اتنا ہی پر اعتماد رہوں گا جیسا کہ اسلامی امور کے وزیر نے مجھے دیکھا اور میں مزید مسلسل کوشش کروں گا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…