چینی انجینئرز پر داسو میں جان لیوا حملہ اور افغان سفیر کی بیٹی کا اسلام آباد سے مبینہ اغوا، پاکستان کا امن سلیکٹڈ کی نااہلی اور سیلیکٹرز کی اصل فرائض سے غفلت کی نذر ہو رہا ہے، نواز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چینی انجینئرز پر داسو میں جان لیوا حملہ اور افغان سفیر کی بیٹی کا اسلام آباد سے مبینہ اغوا انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے، جو امن پاکستان میں ہم نے بڑی محنت سے اپنے دور میں حاصل کیا تھا وہ سلیکٹڈ کی نااہلی اور سیلیکٹرز کی اصل فرائض سے غفلت کی نذر ہو رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے

ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر کا جعلی وکیل ہے،نواز شریف کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے اور جیتیں گے،سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے،پاکستان میں جس جس کو غدار کا لقب دیا وہ ا تنا ہی وفادار ہے،نوازشریف اپنی جماعت کو ٹکٹ دیتے ہیں بیچتے نہیں جس نے رشوت دی وہ عمران خان کے ساتھ بیٹھا ہے، تنویرالیاس نے 2016 میں نوازشریف سے پچاس کروڑ روپے فنڈ دینے پر ٹکٹ مانگی تھی، خوشی ہے میں کسی اے ٹی ایم کے پاس نہیں گئی،افغان سفیر کی بیٹی اکیلی تھی یا ٹیکسی میں سفر کررہی تھی، حفاظت حکومت کی ذمہ داری تھی،عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی کا مطلب گیس، ڈیزل، پٹرول ہے۔ پیر کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ایسی جگہ پر کھڑی ہوں جس کے 3 اطراف میں ایل او سی (لائن آف کنٹرول) ہے تو میں سب سے پہلے مقبوضہ کشمیر جو ایل او سی کے اْس پار ہے، میں مقبوضہ کشمیر کے شہید بیٹوں، ان کی ماؤں، والدین کو سلام پیش کرتی ہوں، اور یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک لاکھ شہدا جنہوں نے اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے اپنا خون بہایا ہے، مریم نواز یہاں کھڑے ہوکر وعدہ کرتی ہے کہ نواز شریف اور آزاد کشمیر میں کھڑے لوگ آپ کا مقدمہ لڑیں گے، نہ صرف یہ مقدمہ لڑیں گے بلکہ سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے۔

Recent Posts

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

29 mins ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

37 mins ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

56 mins ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

1 hour ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…

1 hour ago

سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری…

1 hour ago