اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرم پانی پینا بے شمار فوائد کا حامل ہے، اگر کہا جائے کہ گرم پانی کا استعمال سردیوں کے موسم میں مجموعی جسمانی صحت کے لیے دوا کی حیثیت رکھتا ہے تو ایسا کہنا غلط نہ ہوگا۔طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم کا 60 فیصد سے زائد حصہ پانی پر مشتمل ہے جس میں دماغ اور دل کا 73 فیصد حصہ پانی ہے، انسانی جسم کے لیے پانی کی مناسب مقدار نہایت ضروری ہے، ماہرین کی جانب سے ہر بیماری میں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ہر بالغ انسان کو دن میں کم از کم 8 گلاس پانی ضرور پینا چاہیے اور اگر سادہ پانی کے بجائے نیم گرم پانی پی لیا جائے تو اس کے صحت پر سو فیصد مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق سردیوں میں پیاس نہ لگنے کے سبب پانی کا استعمال کم کر دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ہاضمے اور جسمانی دیگر اعضاء سے متعلق شکایت بڑھ جاتی ہے، سردیوں میں بھی پانی کی مقدار کم از کم 8 گلاس کے درمیان ہونی چاہیے اور اگر یہ مقدار نیم گرم پانی پر مشتمل ہو تو جسم پر حیرت انگیز فوائد خود بہ خود واضح محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق سردیوں کے موسم میں وائرل انفیکشن، موسمی بیماریوں خصوصاً نزلہ زکام بخار سے بچنے کے لیے اگر نیم گرم سے تھوڑا سا زیادہ گرم (اتنا گرم کے زبان نہ جلے اور پینے میں آسانی ہو) کر کے استعمال کیا جائے تو اس کے صحت پر فوائد سو گنا بڑھ جاتے ہیں۔
گرم پانی پینے کے نتیجے میں صحت پر آنے والے دیگر فوائد:
جاپانی طبی ماہرین کے مطابق گرم پانی کے نتیجے میں شدید سر درد (مائیگرین)، ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی، جوڑوں کا درد، دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہوجانا، مرگی کاعلاج، ضدی پیٹ کی چربی، کولیسٹرول، شدید کھانسی، بے چینی، دمہ، کالی کھانسی، رگوں میں چربی جم جانے کے سبب خون کے بہاؤ میں رکاوٹ، معدے کی تیزابیت، بھوک کم لگنا اور ہر بیماری جو آنکھ کان گلے سے متعلق ہو اُس کا علاج گرم پانی سے کیا جا سکتا ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی…
پشاور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کااختیار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدے میں…
کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس پلیٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…