شوبز شخصیات کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز شخصیات کی جانب سے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ اب نہیں کوئی بات خطرے کی، اب سب کو خطرہ ہے۔
فیصل قریشی نے کہا کہ اس شرمناک واقعے سے پوری پاکستانی قوم شرمندہ ہے۔گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ ہمیں سوجھ بوجھ، انسانیت اور برداشت عطا فرما ئے۔مہوش حیات نے کہا کہ ایسا انسانیت سوز واقعہ ہوا ہمارے سر شرم سے جھک گئے۔
صفِ اوّل اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’اس شرمناک واقعے پر جواب دیں، کون دے گا انصاف؟ واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی گئی تھی۔مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

Recent Posts

اے این ایف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اے این ایف کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں 2 ٹن سے…

7 mins ago

پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلر کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں پر حملے کرنے والے ٹارگٹ کلر ملزم نے تفتیش کے…

25 mins ago

دوسروں کے دل توڑنے کے سوال پر اداکارہ نازش جہانگیر شرما گئیں، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ ان کا دل کبھی نہیں…

38 mins ago

پشین میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشین میں پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او…

38 mins ago

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی…

49 mins ago

وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے…

57 mins ago