الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربے کا فیصلہ۔ الیکشن کمیشن نے پائلٹ پراجیکٹ کے لیے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے پائلٹ پراجیکٹ کے لیے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رجوع کر لیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی روشنی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے بلدیاتی انتخابات میں تجربے کے لیے 70 کے قریب مشینیں فراہم کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ای وی ایم کی فراہمی کے شیڈول پر ہی الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا کہ ای وی ایم کا تجربہ کس صوبے کے الیکشن میں ہوگا۔

ای وی ایم کی فراہمی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جواب کا انتظار ہے۔ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا تھا کہ پریزائیڈنگ افسر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لیے ان کے فونز میں ایپ ڈاؤن لوڈ کردی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا جائزہ لینے کے لیے 3 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، کمیٹیوں میں پروفیشنل اور ٹیکنیکل لوگ شامل کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں ای وی ایم سے متعلق فیصلہ ہوگا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق آئین و قانون کے تحت فیصلہ کریں گے۔ گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ این اے 133 میں حکومت اور رینجرز کے اشتراک سے بہترین انتظامات کیے ہیں، تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولیس تعینات ہوگی جبکہ رینجرز اہلکار گشت کریں گے۔ سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے بعد کسی الیکشن میں پریزائیڈنگ افسر کے غائب ہونے کا واقعہ نہیں ہوا، ڈسکہ الیکشن میں بے ضابطگی کے ذمہ داروں کو سبق مل جائے گا۔

Recent Posts

موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ…

3 mins ago

کیا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں ٹیکس جمع کرانے کے دوران…

10 mins ago

کنٹینر لگا کر ملک کو چلانا کون سی سوچ، حکومت عوام کی آواز سے کیوں خائف ہے؟ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان عوام پارٹی (پی اے پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے…

20 mins ago

خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے، لوٹ مار پر وزرا لڑ رہے ہیں، انجینیئر امیر مقام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیربرائے سیفران انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر…

34 mins ago

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشتگردی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی آئندہ بدھ 2 اکتوبر 2024 کو…

45 mins ago

علی امین گنڈاپور نے لاؤلشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے کی آڑ…

53 mins ago