عمران خان اور دیگر کو نواز شریف کو چور کہنا زیب نہیں دیتا، یہ خود سب سے بڑے چور اور کرپشن کے بادشاہ ہیں، چینی ،آٹا بیرون ملک کمیشن پر بیچ دیا،تہلکہ خیز دعویٰ

(قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے ممبر قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی حکومتوں کے دیگر عہدیداروں کا نواز شریف کو چور کہنا اُنہیں زیب نہیں دیتا کیونکہ یہ خود سب سے بڑے چور اور کرپشن کے بادشاہ ہیں چینی ،آٹا جس کی پاکستان کو سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ تو باہر ممالک کی کمیشن پر بیچ ہی دی تھی جو اب مہنگے داموں کمیشن کے عوض در آمد کی جا رہی ہیں اب کورونا فنڈ میں بھی 40ارب روپے کی خرد برد ثابت ہو چکی ہے اسی طرح بلین ٹری

منصوبے کے نام پر ایک ارب پودہ جات لگانے کا دعویٰ کیا تھا جس پر اسمبلی سے مقر ر شدہ کمیٹی نے تحقیقات کرکے پردہ فاش کیا جو کہ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے ، مولانا فضل الرحمن عمران خان کے بارے میں جو یہودی ایجنٹ کا بیان دیا تھا ان کی حکومت میں آنے کے بعد وہ ثابت ہو گیا کیونکہ حکومت میں آتے ہی انہوں نے منکر اسلام قادیانی میاں عاطف کو اہم عہدہ سونپا تھا لیکن عوام کے ووٹ کی برکت سے یہ مذموم سازش ناکام ہو گئی کیونکہ اُنہوں نے اسمبلی کے فلور پر میاں عاطف کو ہٹانے کیلئے قرارد اد پیش کی جس میں تمام سیاسی جماعتیں یکجان ہو کر ساتھ نہیں دے رہی تھی مگر اللہ نے ہمیں سرخرو کیا اور میاں عاطف کو نہ صرف عہدے سے ہٹایا بلکہ ملک بدر بھی کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں وزیر سب ڈویژن کیلئے جمعیت علماء اسلام کے میئرشپ کے اُمیدوار ملک مستو خان کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میئرشپ کے اُمیدوار ملک مستو خان،ملک شاہ کرام خان اور دیگر مشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے سابقہ ایف آر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں یہاں کے لوگوں کے بنیادی حقوق دہلیز پر فراہمی یقینی بنائی اس سے قبل یہاں رابطہ سڑکیں ،پانی بجلی اور دیگر سہولتیں صرف ایک خواب کی طرح تھے مگر سابق وزیر اعلیٰ و خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے یہاں کے لوگوں کا خواب حقیقت میں تبدیل کیا اب پی ٹی آئی کی حکومت یہاں کے لوگوں کے منصوبوں میں رکاوٹ بن رہی ہے کیونکہ مفتی عبدالشکور نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو متنازعہ بیان پر آڑے ہاتھوں لیا اور 6ماہ تک اسمبلی میں قدم رکھنے نہیں دیا تھا اس لئے اب وہ مفتی عبدالشکو ر کے منصوبوں کیلئے فنڈز جاری نہیں کر رہے ہیں جو کہ یہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے لیکن اس کے باوجود دو بجلی فیڈر اور پانی کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا ئے اب بلدیاتی انتخابات میں یہاں کے عوام جے یو آئی کے میئرشپ کے اُمیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے اُن سے اپنے حقوق چھینیں گے جو کہ ان کا حق ہے ۔

Recent Posts

قلات میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…

7 mins ago

اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کو تیار ہوں، عمران خان کا برطانوی اخبار کو مبینہ بیان – فوج نے پیشکش مسترد کردی

برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…

13 mins ago

بھارتی کرکٹر نے اسٹینڈ میں بیٹھی خاتون تماشائی کے منہ پر گیند مار دی

واقعہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران پیش آیا جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن کے…

27 mins ago

کراچی میں ریسٹورنٹ پرفائرنگ، حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد…

36 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان نے بھارتی اعتراض پاؤں تلے روند ڈالا

ٹرافی ٹور ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکاری کسی ٹیم کیلئے نہیں بدلا جائے گا، پاکستان اسلام…

40 mins ago

حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ ) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ…

40 mins ago