ملک میں بےروزگاری نہیں بلکہ معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے، حماد اظہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں بےروزگاری نہیں بلکہ معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے، عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتیں کم ہوں گی تو پاکستان میں بھی کم ہوجائیں گی، ماضی کی پالیسیوں کو رد کرکے معیشت کو بچایا، شہبازشریف کہتے تھے کہ مکمل لاک ڈاؤن کردو۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہرنے اپنے ویڈیو بیان میں شہبازشریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی پالیسیوں کو رد کرکے ہم نے معیشت کو بچایا، کورونا کے دوران شہبازشریف لندن سے آئے تو کہا کہ ملک بند کردو، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، یہ کہنا کہ بے روزگاری بڑھ رہی ہے یہ کہنا غلط ہے کیونکہ بےروزگاری نہیں معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر آئی ہوئی ہے، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہوں گی تو پاکستان میں بھی کم ہوجائیں گی، مہنگائی پر سیاست کرنا درست نہیں۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی حالت اس وقت انتہائی خراب ہے، ملک کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں، حالات کو کنٹرول کرنا ہوگا، حکومت نے ساڑھے تین سال کے دوران معاشی غلطیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا مارچ 2020 میں آیا، اس سے پہلے کی بھی حکومتی کارکردگی دیکھ لیں، دنیا میں بھی مہنگائی ہوئی ہے، پاکستان مہنگائی میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، جنوبی ایشیاء میں اس وقت پاکستان سب سے مہنگا ملک ہے، ملک کو بچانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، اگر ایسا نہ کیا تو خدانخواستہ ہمیں تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا، میں نے پارلیمنٹ میں بھی مہنگائی کا ذکر کیا۔
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ حکومت سے کہا عام آدمی پر توجہ دیں مگر کسی نے نہیں سنا، ن لیگی حکومت ختم ہوئی ادائیگیوں اور قرضوں کا حجم 30 ہزار ارب روپے تھا، عمران خان نے کہا تھا قرضوں میں 10 ہزار ارب روپے کی کمی کریں گے، قرضے کم تو نہ کیا لیکن 39 ماہ میں 20 ہزارارب روپے کے قرضے لیے، ہم نے اگر قرض لیے تو عوامی منصوبوں پر بھی کام کیا۔

Recent Posts

سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل ، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اہم اعلان کر دیا

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…

2 mins ago

24 نومبر کے احتجاج حکمت عملی تیار- ’ڈی چوک پہنچنا ہے، کفن باندھ کرنکلیں گے‘

اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…

6 mins ago

قلات میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…

16 mins ago

اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کو تیار ہوں، عمران خان کا برطانوی اخبار کو مبینہ بیان – فوج نے پیشکش مسترد کردی

برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…

22 mins ago

بھارتی کرکٹر نے اسٹینڈ میں بیٹھی خاتون تماشائی کے منہ پر گیند مار دی

واقعہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران پیش آیا جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن کے…

36 mins ago

کراچی میں ریسٹورنٹ پرفائرنگ، حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد…

45 mins ago