سری لنکا نے ہمیں آنکھیں عطیہ کیں، لیکن ہم پھر بھی اندھے ہیں

لاہور (قدرت روزنامہ) سری لنکا نے ہمیں 20 ہزار آنکھیں عطیہ کیں، لیکن ہم پھر بھی اندھے ہیں . رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا سانحہ سیالکوٹ پر ٹوئیٹ، سری لنکن شہریوں کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کی جانے والی آنکھوں کا ذکر .

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے سانحہ سیالکوٹ میں لنکن شہری کے قتل کی مذمت کی ہے . عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے سری لنکا کے عوام کی طرف سے پاکستان پر کی جانے والی مہربانی پر بات کی ہے . ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو 20 ہزار سے زائد آنکھیں عطیہ کیں . انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے شہریوں کی طرف سے عطیہ کی جانے والی آنکھوں کا ایک بڑا وصول کنندہ ہے . انہوں نے کہا کہ آنکھیں لے کر بھی ہم اندھے ہیں . اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھا ”ہم شرمندہ ہیں!“ . انہوں نے کہا کہ ہم نے آپﷺ کے آفاقی پیغام کو مسخ کر دیا ہے . اپنے ذاتی اور گروہی مفادات کے لیے آپﷺ کے دین کے نام پر ظلم اور زیافتی کو فروغ دے رہے ہیں . اللہ ہمیں معاف فرمائے ،ہم پر رحم فرمائے اور ہمیں صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے . . .

متعلقہ خبریں