سری لنکا نے ہمیں آنکھیں عطیہ کیں، لیکن ہم پھر بھی اندھے ہیں

لاہور (قدرت روزنامہ) سری لنکا نے ہمیں 20 ہزار آنکھیں عطیہ کیں، لیکن ہم پھر بھی اندھے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا سانحہ سیالکوٹ پر ٹوئیٹ، سری لنکن شہریوں کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کی جانے والی آنکھوں کا ذکر۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے سانحہ سیالکوٹ میں لنکن شہری کے قتل کی مذمت کی ہے۔
عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے سری لنکا کے عوام کی طرف سے پاکستان پر کی جانے والی مہربانی پر بات کی ہے۔

ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو 20 ہزار سے زائد آنکھیں عطیہ کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے شہریوں کی طرف سے عطیہ کی جانے والی آنکھوں کا ایک بڑا وصول کنندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنکھیں لے کر بھی ہم اندھے ہیں۔ اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھا ”ہم شرمندہ ہیں!“۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آپﷺ کے آفاقی پیغام کو مسخ کر دیا ہے۔ اپنے ذاتی اور گروہی مفادات کے لیے آپﷺ کے دین کے نام پر ظلم اور زیافتی کو فروغ دے رہے ہیں۔ اللہ ہمیں معاف فرمائے ،ہم پر رحم فرمائے اور ہمیں صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Recent Posts

پنجگورواقعہ، مزدور رجسٹرڈ نہیں تھے جس کا دہشتگردوں نے فائدہ اٹھایا،شاہد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ مزدوروں کا قتل افسوسناک…

3 mins ago

ہزارہ ٹاون، بچے کے قتل میں ملوث 15سالہ ملزم گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا…

10 mins ago

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

20 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

27 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

33 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

56 mins ago