سیالکوٹ واقعہ غیراسلامی و غیر انسانی فعل ہے،چودھری پرویزالٰہی

لاہور(قدرت روزنامہ)قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی، ڈاکٹر اے آر خالد، ڈاکٹر راشد سراج بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے سیالکوٹ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ غیراسلامی و غیر انسانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سری لنکا کی حکومت اور مقتول کی فیملی کے ساتھ دلی ہمدردی ہے، اس واقعہ کی انکوائری مکمل کر کے جلد از جلد ملزموں کو قرار واقعی سزا

دی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے قاری حنیف جالندھری کو ختم نبوتؐ کے حوالے سے تیار کردہ قرآنی آیت اور حدیث کا فریم دیا جس کو تمام سرکاری دفاتر میں نمایاں طور پر لگایا جائے گا۔ قاری حنیف جالندھری نے چودھری پرویزالٰہی کو پاکستان میں تمام مکاتب فکر کے علما کا متفقہ منظور کیا جانے والا قرآن مجید کا ترجمہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرارداد مقاصد کے بعد یہ دوسرا بڑا کارنامہ ہے جس پر تمام مسالک متفق ہیں، قرآن مجید کا یہی ترجمہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ذریعے سکولوں میں پڑھانے کیلئے دیا جائے گا۔

Recent Posts

ہزارہ ٹاون، بچے کے قتل میں ملوث 15سالہ ملزم گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا…

6 mins ago

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

17 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

23 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

29 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

52 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

1 hour ago