وزیر اعظم کو اپنی کابینہ کے ایک ایک وزیر کی بدعنوانی اور کرپشن کا علم ہے،عمران خان خود کرپشن کی سرپرستی کررہے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

شیخوپورہ(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو اپنی کابینہ کے ایک ایک وزیر کی بدعنوانی اور کرپشن کا علم ہے وزیراعظم خود کرپشن کی سرپرستی کررہے ہیں اپنے وزراء کو این آر او دے رکھا ہے مالم جبہ ،بی آر ٹی،بلین ٹری پر نیب نے کوئی کیس نہیں بنایا وزیر اعظم صرف اپوزیشن سے انتقام لے رہے ہیں ،چینی ،گندم ،ادویات اور ایل این جی کے معاملے پر وزیر اعظم خاموش ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی نائب صدر رانا خلیل احمد گادی

کی رہائش گاہ پر لیگی رہنما حاجی طارق محمود ڈوگر،چودھری محموداختر گورایہ اور میڈیا کوآرڈینٹر ندیم گورایہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،رانا تنویر حسین سٹاک ایکسچنج میں تین کھرب کے خسارے سٹاک مارکیٹ ڈوب گئی ہے معاشی حالات ملک میں تباہی کی نشاندہی کر رہے کرہے ہیں برادر ملک سعودی عرب سے کڑی شرائط پر قرضہ لینے سے نہ صرف معاشی بدحالی آئیگی بلکہ ملکی معیشت مذید بحران کا شکار ہو جا ئیگی حکومتی پالیسوں کے باعث پاکستان میں معیشت تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خاں کو عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجنے سے ملکی حالات میں بہتری نہیں آئے گی پی ڈی ایم کی ترجیح ملک میں مداخلت کے بغیر صاف شفاف انتخابات ہیں عوام کے مینڈیٹ سے منتخب حکومت ہی ملک کو مسائل سے نکالنے میں کامیاب ہو گی عمران خاں کا مذید اقتدار میں رہنا ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔

Recent Posts

پنجگورواقعہ، مزدور رجسٹرڈ نہیں تھے جس کا دہشتگردوں نے فائدہ اٹھایا،شاہد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ مزدوروں کا قتل افسوسناک…

1 min ago

ہزارہ ٹاون، بچے کے قتل میں ملوث 15سالہ ملزم گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا…

8 mins ago

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

18 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

25 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

31 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

54 mins ago