سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غفلت، ملک بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غفلت کی وجہ سے ملک بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ۔ ملک بھر کے ائیر پورٹس پر کیلی بریشن نہ ہونے کی وجہ سے انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم کی سہولت ہی دستیاب نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی انتظامیہ کی غفلت کے باعث پاکستان بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق یہ خدشہ انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم کی سہولت دستیاب نہ ہونے کہ وجہ ہے پیدا ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم طیاروں کی لینڈنگ کے وقت رہنمائی کرنے والا ایک جدید نظام ہے جبکہ مقررہ مدت میں انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم کی کیلی بریشن کرانا لازمی ہوتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ائیر پورٹس پر کیلی بریشن نہ ہونے کی وجہ سے انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم نہ ہونے سے لینڈنگ کے لیے طیاروں کی رہنمائی VFR اور RNP سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم کی کیلی بریشن کرنے والے سول ایوی ایشن کے دونوں طیارے گراؤنڈ ہیں، اس وجہ سے انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم کی کیلی بریشن بر وقت نہ ہو سکی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن کا ایک کیلی بریشن ائیر کرافٹ پرندہ ٹکرا جانے کی وجہ سے گراؤنڈ ہوا ہے جبکہ دوسرا ایئرکرافٹ متعلقہ افسر کی غفلت کی وجہ سے گراؤنڈ ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن انتظامیہ متاثرہ طیاروں کی وقت پر مرمت بھی نہیں کروا سکی۔ تازہ صورت حال کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ایک کیلی بریشن طیارے کی مرمت 20 دسمبر کو ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ جبکہ اس وقت صرف کراچی ہی وہ ائیرپورٹ ہے جہاں پر انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم کام کر رہا ہے۔

Recent Posts

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

6 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

13 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

18 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

42 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

52 mins ago

اے ایس پی کے یونیفارم میں پولیس دفتر میں گھسنے والی نوسرباز خاتون گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(اے ایس پی) کے یونیفارم میں پولیس…

1 hour ago