فرخ حبیب نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کاحصہ ہے، ہم شرائط کے مطابق چلیں گے، آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پر عمل کیلئے منی بجٹ لایاجا رہا ہے . ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ حکومت نے کچھ ایسے اقدامات اٹھائے جن سے قیمتیں نیچے آرہی ہیں، مہنگائی کو کنٹرل کرنے کے لیے مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے . فرخ حبیب نے کہاکہ امید ہے عالمی سطح پرچیزوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئیگی، جس کے اثرات ہم براہ راست عوام کو منتقل کریں گے . انہوں نے کہا کہ موبائل فون درآمد ہوتے تھے مگر اب پاکستان میں تیار کیے جارہے ہیں ، پاکستان کی برآمدات بڑھی ہیں اور درآمدات میں کمی آئی ہے . وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا انداز سیاست اور رویہ درست نہیں، جب انہیں اجلاس میں مدعو کیا جائے وہ نہیں آتے، پارلیمان بل لائیں تو اپوزیشن شورشرابہ کرتی ہے، ہمیں کہاجاتا ہے پارلیمان کو عزت دیں اورخود ایوان کی عزت نہیں کرتے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے منی بجٹ تیاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پر عمل کرنے کے لیے یہ قدم اٹھا رہے ہیں . ایک انٹرویومیں فرخ حبیب نے کہا کہ منی بجٹ پروزارت خزانہ کام کررہی ہے، بہت سی اشیاء پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ پر نظر ثانی کی جارہی ہے ،موبائل فون پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز ہے .
متعلقہ خبریں