چھٹی کے باوجود لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

لاہور (قدرت روزنامہ)اتوار کے روز سکولوں میں چھٹی اور ٹریفک میں شدید کمی کے باوجود لاہور کی فضا میں موجود آلودگی میں کمی نہ آسکی . سکولوں کی چھٹی اور دفاتر بند ہونے کے سبب لاہور میں آج ٹریفک انتہائی کم ہے لیکن اس کے باوجود بھی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے .

خیال رہے کہ لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ پر قابو نہیں پایا جا سکا جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے . ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے تک دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا 8 واں نمبر تھا . اس سے قبل حکومت پنجاب کی جانب سے فضائی آلودگی کے پیش نظر لاہور میں اسکولوں کو 3 روزکے لیے بند کردیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود اسموگ میں خاطر خواہ کمی نہ آسکی تھی . . .

متعلقہ خبریں