کرنسی مارکیٹ میں چھٹی والے دن بھی ہلچل! جانیں اتوار کو ڈالر، درھم و ریال کی قیمتیں کیا ہیں

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی کرنسی مارکیٹ میں اتوار 5 اکتوبر 2025 کو مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے نرخوں میں معمولی ردوبدل دیکھنے میں آیا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری 282 روپے 40 پیسے جبکہ فروخت 282 روپے 50 پیسے میں ہو رہی ہے۔

دیگر کرنسیوں میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 380 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 383 روپے 60 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ یورو کی خرید 331 روپے 70 پیسے اور فروخت 335 روپے 20 پیسے میں جاری ہے۔

کینیڈین ڈالر کی خرید 205 روپے 20 پیسے اور فروخت 212 روپے 20 پیسے، آسٹریلین ڈالر کی خرید 185 روپے 10 پیسے اور فروخت 190 روپے 10 پیسے میں ہو رہی ہے۔

چینی یوآن 39 روپے 62 پیسے میں خریدا اور 40 روپے 2 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ جاپانی یین کی قیمت خرید 1 روپے 87 پیسے اور فروخت 1 روپے 97 پیسے رہی۔

سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے 25 پیسے اور فروخت75 روپے90 پیسے ہے جبکہ یو اے ای درہم کی خریداری 76 روپے 90 پیسے اور فروخت 77 روپے 90 پیسے پر ہو رہی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں بھی کرنسی ریٹس میں معمولی فرق دیکھنے کو ملا۔ امریکی ڈالر کی بینکوں سے خرید 281 روپے 15 پیسے اور فروخت 281 روپے 65 پیسے میں جاری ہے۔

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید377 روپے96پیسے اور فروخت378 روپے63 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ یورو کی بینکوں سے خرید 329 روپے 64 پیسے اور فروخت 330 روپے 23 پیسے پر ہو رہی ہے۔

دیگر کرنسیوں میں کینیڈین ڈالر کی بینک خرید201روپے31 پیسے اور فروخت201 روپے 67 پیسے، آسٹریلین ڈالر کی خرید 185 روپے 48 پیسے اور فروخت185 روپے81 پیسے ہے۔ چینی یوآن 39 روپے 40 پیسے میں خریدا اور 39 روپے 47 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ جاپانی یین کی قیمت خرید 1 روپے 90 پیسے اور فروخت 1 روپے 90 پیسے 74 پیسے رہی جبکہ سعودی ریال 74 روپے 97 پیسے میں خریدا اور 75 روپے 10 پیسے میں فروخت کیا گیا۔

دیگر کرنسیوں میں ہانگ کانگ ڈالر 36 روپے 13 پیسے میں خریدا اور 36 روپے 19 پیسے میں فروخت، سنگاپور ڈالر 218 روپے میں خریدا اور 218 روپے 39 پیسے میں فروخت جبکہ تھائی بھات 8 روپے 66 پیسے میں خریدا اور 8 روپے 68 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ سوئس فرانک کی خرید 352 روپے 58 پیسے اور فروخت 353 روپے 21 پیسے رہی۔

WhatsApp
Get Alert