پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے! آج کے نرخ سن کر آپ چونک جائیں گے

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہاہے، آج بروز اتوار 5 اکتوبر 2025 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے کی سطح پر موجود ہے اور یہ نرخ کل بروز پیر 6 اکتوبر تک کارآمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا2100 روپے اضافے سے 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1801 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 51 ہزار 404 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے اور عالمی سطح پر اس کی قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 3886 ڈالر ہوگئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونا ایک بار پھر سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ بن رہا ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔
