کراچی ؛ نامعلوم افراد کا حملہ‘ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے پی آراو زخمی

کراچی (قدرت روزنامہ)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نامعلوم افراد کے حملے میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے پی آراو زخمی ہوگئے ، جلال بچلانی اسٹیڈیم روڈ پر واقع ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں ، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے پی آراو پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ سے جلال بچلانی زخمی ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب جلال بچلانی ایک اسٹور سے پانی لینے کے لیے رکے ، عین اسی وقت وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے پی آر او جلال بچلانی کی گاڑی کے پاس 3 ملزمان موٹر سائیکل پر آکر رک گئے ، جن میں سے ایک ملزم موٹر سائیکل سے اتر کر جلال بچلانی کی گاڑی کے پاس گیا تو جلال بچلانی نے گاڑی چلادی ، یہ دیکھ کر موٹر سائیکل پر بیٹھے دوسرے ملزم نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ایک گولی گاڑی اور دوسری گولی جلال بچلانی کے ہاتھ پر لگی تاہم اس کے باوجود جلال بچلانی خود گاڑی چلا کر ہسپتال پہنچ گئے جب کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد جوہر چورنگی کی جانب فرار ہوگئے۔

واقعے سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے پی آراو جلال بچلانی نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان نے دونوں جانب سے گاڑی پر حملہ کیا ، جنہوں نے مجھے لوٹنے کی کوشش نہیں کی بلکہ یہ ملزمان مجھے ٹارگٹ کرنے آئے تھے کیوں کہ میری جانب سے موبائل فون دینے کے باوجود ملزمان نے کوئی چیز نہیں لوٹی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ اسٹریٹ کرمنل نہیں تھے بلکہ یہ لوگ مجھے ٹارگٹ کرنے ہی آئے تھے۔

Recent Posts

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

4 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

15 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

15 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

30 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

44 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

48 mins ago