کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی حکومت نے “گوادر کو حق دو تحریک” کے تمام مطالبات تسلیم ،اطلاعات کے مطابق صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ “گوادر کو حق دو تحریک” کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے،
مشیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے “گوادر کو حق دو تحریک” کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے ہیں۔ مولانا گوادر کے لوگوں پر رحم کرکے 20 دنوں سے جاری دھرنا ختم کریں۔
مشیر داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے چار راؤنڈ مکمل کرلئے ہیں۔
ضیاء اللہ لانگو نے کہا ٹرالر کے خلاف کارروائی جاری ہے مافیا سے نمٹنے کے لئے وقت لگتا ہے، ڈی جی فشریز ٹرالر کے خلاف آپریشن کررہے ہیں۔ پاکستان نیوی اور ایم ایس اے کو بھی آپریشن کے متعلق کہا گیا ہے۔
میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کمشنر مکران عرفان شاہ غرشین، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن جمیل احمد بلوچ، ڈی آئی جی مکران، جاوید جسکانی، ایس ایس پی طارق مستوئی اور ڈی جی فشریز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بارڈر وفاقی ایشو ہے، اس پر کام ہورہا ہے۔ اشیائے خورد و نوش پر تجارت آسانی سے جاری ہیں، بارڈر پر آسانی سے ٹریڈ کیا جارہا ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ )بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان نیشنل پارٹی کے بیان کے رد عمل میں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…