کون سا پاکستانی کب کس جرم میں گرفتار ہو جائے کچھ پتہ نہیں، نادرا کے ملازمین کس شرمناک کام میں ملوث نکلے ؟

سکھر (قدرت روزنامہ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے سکھر اور گھوٹکی میں موبائل سِمز کی جعلی رجسٹریشن میں ملوث نادرا کے 2 ملازمین سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اندرون سندھ میں کچےکے ڈاکو جعلی رجسٹریشن کرا کے سِمز استعمال کر رہے ہیں جو بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت قتل اور اقدام قتل اور لوٹ مار کی وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں، نادرا ملازمین بھی اس دھندے میں ملوث پائےگئےہیں،

ملزمان نادراکےفارمز کا سکرین شاٹ لےکر دیگر ملزمان کو دیتے تھے۔ عمران ریاض کے مطابق سکھر اور گھوٹکی میں کارروائی کے دوران 2 فرنچائز سِیل کرکے بڑے پیمانے پر آلات، موبائل فونز ، سمز اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیے، اس کے علاوہ 10 ہزار انگوٹھوں کا ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے، سندھ بھر میں چائلڈ پورنوگرافی میں بھی اسی قسم کے ذرائع استعمال کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ملزمان ٹریس نہیں ہو پاتے۔

Recent Posts

پی آئی اے کا طیارہ اچانک 36 ہزار فُٹ سے نیچے کیوں آگیا؟ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز میں…

12 mins ago

وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے امن سے کوئی سروکار نہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے…

21 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس…

32 mins ago

حبا بخاری نے حاملہ ہونے کے بارے میں جھوٹ بولنے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ساتھ…

42 mins ago

کوئی گولی چلائے گا تو گولی کھائے گا، انقلاب کا اعلان کرتا ہوں، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں باقاعدہ طور…

52 mins ago

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

1 hour ago