(قدرت روزنامہ)سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر صوبے کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شرکاء سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے شرکت کر رہے ہیں۔
ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو منایا جانے والے سندھی یوم ثقافت کو سندھ کے باسی عید کے تہوار کی طرح مناتے ہیں، اس سلسلے میں آج بھی ہر کوئی سندھ کے روایتی رنگوں میں رنگا ہوا ہے، سندھی ٹوپی اور اجرک زیب تن کیے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ اس دن کو بھرپور انداز سے منایا جا رہا ہے، مختلف تقریبات میں سندھی ثقافتی ٹیبلو پیش کرکے یا علاقائی گیتوں پر والہانہ جھوم کر اپنی ثقافت سےمحبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
سندھ کے باسیوں کا اس موقع پر کہنا ہے کہ یوم ثقافت منانے کا مقصد سندھ کی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرکے اس بات کا اظہار کرنا ہے کہ سندھ محبت اور امن کی سر زمین ہے۔
سندھی ثقافت کا دن آج منایا جارہا ہے
سندھی ثقافت کے دن کے سلسلے میں حیدرآباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے بچوں نے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ٹیبلوز پیش کئے۔
کراچی کے مختلف مقامات پر سندھی کلچرل ڈے کے حوالے سے تقریبات میں بچے، بڑے اور نوجوان روایتی جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ نوجوانوں سندھی نغموں اور لوک دھنوں پر رقص کر رہے ہیں جبکہ بچوں کی جانب سے ٹیبلو پیش کرکے سندھ کی ثقافت کے حسین رنگ کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ نوجوان، بچے اور بوڑھے ان تقریبات میں شرکت کے لئے سندھی اجرک، ٹوپی اور لباس میں ملبوس ہوکر گھروں سے نکلے ہیں۔
سندھی ثقافت کا دن آج منایا جارہا ہے
ٹولیوں کی صورت میں نوجوان اجرک اور ٹوپی پہنے گشت کر رہے ہیں۔ یوم ثقافت کے سلسلے میں صوبے بھر میں روایتی’مچھ کچہریاں‘ منعقد کی گئی ہیں، جن میں مقامی فنکاروں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے موٹر سائیکل پر ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں جن پر سندھی ٹوپی، اجرک اور پگڑیوں میں ملبوس نوجوان سندھ کے لوک گیتوں کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔
واضح رہے کہ رواں صدی کے سال 2009 میں ایک افسوس ناک واقعے کی بنا پر سندھ کے باسیوں میں اپنی تہذیب و ثقافت کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کا شعور اجاگر ہوا۔ دسمبر 2009ء میں سابق صدر آصف علی زرداری افغانستان کے دورے پر گئے، اس موقع پر انہوں نے سندھ کی روایتی ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔ ایک ٹی وی نیوز چینل کے اینکر نے صحافتی اخلاقی حدود و قیود کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے پروگرام میں آصف زرداری کے سندھی ٹوپی پہن کر جانےکا تمسخر اڑایا۔
سندھی ثقافت کا دن آج منایا جارہا ہے
مذکورہ ٹی وی اینکر کے اس غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر سندھ کے عوام میں بے چینی پھیل گئی۔ اس موقع پر ایک سندھی نیوز چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی نے 6 دسمبر کو ’سندھ کے یوم ثقافت ‘کے طور پر منانے کا اعلان کیا جس پر صوبے بھر کے تمام مکاتب فکر کے افراد نے لبیک کہا۔6 دسمبر 2009 کو سندھ کے پہلے کلچرل ڈے اور سندھی ٹوپی اور اجرک کی تقریبات کا انعقاد رات 12 بجے کے بعد کراچی پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کرکے کیا گیا تھا۔
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…