لاہور دیر سے جاگتا ہے، پولنگ تیز ہو رہی ہے: قمر زمان کائرہ

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ووٹنگ مجموعی طور پرٹھنڈی رہتی ہے، لاہور دیر سے جاگتا ہے، پھر بھی آج پولنگ تیز ہو رہی ہے۔

لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ووٹنگ جاری ہے، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پر امن ماحول رہنا چاہیئے تاکہ عوام ووٹ ڈال سکیں، حکمراں جماعت نے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے، نااہل نہیں ہوئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی ہوتی تو اور بہتر ہوتا، پی ٹی آئی کو پتہ چلتا کہ عوام کو دکھ دینے کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔

این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ نون کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مسلم لیگ نون کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گِل سمیت 11 امیدوار اس حلقے میں میدان میں ہیں۔

ضمنی انتخاب میں سیکیورٹی کے لیے اس حلقے میں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں جبکہ رینجرز اہلکاروں کا گشت بھی جاری ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

4 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

16 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

25 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

42 mins ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

1 hour ago

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

1 hour ago