کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورتحال یقینی بنائیں گے، بشریٰ رند

کو ئٹہ(قدرت روزنامہ)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و سماجی بہبود بشریٰ رند نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں 15 دسمبر سے بند کر دئیے گئے ہیں . انہوں نہ کہا کہ اسکول کالج بند نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کیجائے گی .

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کرونا وائرس کی نئی لہر اور 15دسمبر سے متوقع سخت سردی سے طلباء و طالبات کی صحت کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیاہے . انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں، کورونا وائرس کی ویکسینیشن کی مہم کو کامیاب کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عوام بڑھ کر مفت ویکسینیشن سے فائدہ اٹھائیں . . .

متعلقہ خبریں