.
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نے صحافیوں کے ایک وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ شنیدمیں آرہاہے کہ صوبے کی چیف سیکرٹری کاتبادلہ اپوزیشن ارکان کے مطالبے پرہونے جارہاہے جوسمجھ سے بالاترہے ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ صوبے کے اہم معاملات میں ٹریژری بنچز کے مقابلے اپوزیشن بنچز کی رائے اورمنشاکو اہمیت اوراولیت دی جارہی ہے اوریہ تجربہ بھی ملکی تاریخ میں شاید اس بدقسمت صوبے کے حصے میں آرہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جن خدشات کااظہارگوادرریکوڈک سیندک کے مستقبل کے متعلق کئے جارہے تھے ان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے شایدصوبے کے حکومتی سیٹ اپ کو تبدیل کیاگیاانہوں نے کہا کہ جنوبی بلوچستان پیکج بھی ایک دو ٹھیکیدارسنیٹرز کی جھولی میں ڈالنے کی تیاریاں بھی مکمل ہو چکی ہے بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام کے دسترس سے باہررکھنے پرتندہی سے عملدرآمدسے یہ ثابت ہوتاہے کہ گودارسمیت ساحلی پٹی کوبلوچستان حکومت کے بجائے وفاقی حکومت کے سپردکیاجارہا ہے جونہ صرف قابل تشویش ہے بلکہ گرفت بھی ہے اسکے علاوہ گوادراور کوئٹہ میں سیٹلمنٹ کینام پربھی انتہائی خطرناک قسم کی نظریں جمائی گئی ہیں اس پریہاں کے عوام نے سوچنا ہوگااوریہی وجہ ہے کہ جنوبی بلوچستان باالخصوص گوادرکے مردوزن سراپااحتجاج ہے . .
متعلقہ خبریں