’آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی وزیراعظم لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ‘ مریم نواز کا جلسے سے خطاب

مظفر آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی وزیراعظم لانے کا فیصلہ ہو چکا ہے، اگر کشمیر کے انتخابات چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔فارورڈ کہوٹہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری کامیاب خارجہ پالیسی یہ ہے کہ چین نےسی پیک پرکام بند کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے، سلیکٹرکی طرح مودی کے حوالے نہیں کریں گے، دشمن کے 5 دھماکوں کے جواب میں نوازشریف نے 6 دھماکے کیے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کبھی یہ رونا نہیں رویا کہ مودی میرا فون نہیں اٹھاتا، نوازشریف کا کشمیرکےساتھ خون کا رشتہ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ برہان وانی کا مقدمہ لڑنے والے نوازشریف کو غدار کہا گیا، پاکستان میں جو جتنا بڑا محب وطن ہوتا ہے اسے اتنا ہی بڑا غدار کا لقب دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غداری کا لقب دینے والو دیکھو نواز شریف کی بیٹی آج ایل اوسی پر کھڑی ہے۔

Recent Posts

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

55 mins ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 hour ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 hour ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

2 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

2 hours ago

سعودی اتھارٹی نے حج سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیئے

ریاض (قدرت روزنامہ) دنیابھر سے 18لاکھ 33ہزار 164عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی، ان…

2 hours ago