میرپورخاص سے عمرکوٹ روڈ کا افتتاح نواب یوسف تالپور نے جون 2018 میں کیا تھا لیکن تحریک انصاف کی حکومت آنے پر فنڈز روکنے سے کام بند ہو گیا . اس منصوبے پر دوبارہ کام شروع ہوا اور چند ماہ قبل پی ٹی آئی کے ایم این اے لال ملہی نے دوبارہ افتتاح کیا اور آج وفاقی وزیر مراد سعید تیسری مرتبہ اسی روڈ کا افتتاح کرینگے جس پر اس وقت بھی کام جاری ہے . پیپلزپارٹی کے ایم این اے نواب یوسف تالپور کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر شاہد خاقان عباسی کے دور میں فنڈس منظور کرکے کام شروع ہوگیا تھا . پی ٹی آئی کے ایم این اے لال ملہی کا کہنا ہے اس روڈ کی تعمیر کا سہرہ پی ٹی آئی حکومت کے سر جاتا ہے . عوام کا کہنا ہے کہ روڈ کی خوش نصیبی ہے کہ تیسری مرتبہ افتتاح ہو رہا ہے لیکن کام ہے کہ ختم ہونے کو ہی نہیں آرہا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)عمر کوٹ میر پور خاص روڈ کا آج تیسری مرتبہ افتتاح وفاقی وزیر مراد سعید کریں گے، اسی سڑک کا افتتاح جو 2018 میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے نواب یوسف تالپور اور 2021 میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی لال ملہی بھی کر چکے ہیں .
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جو کچھ کر رہی ہے اس کی مثال ماضی میں شاید ہی مل سکے گی، آج وفاقی وزیر مراد سعید ایک ایسے روڈ کا افتتاح کریں گے جس کا افتتاح پہلے دو مرتبہ کیا جا چکا ہے .
متعلقہ خبریں