پی ٹی آئی حکومت کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا

(قدرت روزنامہ)عمر کوٹ میر پور خاص روڈ کا آج تیسری مرتبہ افتتاح وفاقی وزیر مراد سعید کریں گے، اسی سڑک کا افتتاح جو 2018 میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے  نواب یوسف تالپور اور 2021 میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی لال ملہی بھی کر چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جو کچھ کر رہی ہے اس کی مثال ماضی میں شاید ہی مل سکے گی، آج وفاقی وزیر مراد سعید ایک ایسے روڈ کا افتتاح کریں گے جس کا افتتاح پہلے دو مرتبہ کیا جا چکا ہے۔ میرپورخاص سے عمرکوٹ روڈ کا افتتاح نواب یوسف تالپور نے جون 2018 میں کیا تھا لیکن تحریک انصاف کی حکومت آنے پر فنڈز روکنے سے کام بند ہو گیا۔

اس منصوبے پر دوبارہ کام شروع ہوا اور چند ماہ قبل پی ٹی آئی کے ایم این اے لال ملہی نے دوبارہ افتتاح کیا اور آج وفاقی وزیر مراد سعید تیسری مرتبہ اسی روڈ کا افتتاح کرینگے جس پر اس وقت بھی کام جاری ہے۔

پیپلزپارٹی کے ایم این اے نواب یوسف تالپور کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر شاہد خاقان عباسی کے دور میں فنڈس منظور کرکے کام شروع ہوگیا تھا۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے لال ملہی کا کہنا ہے اس روڈ کی تعمیر کا سہرہ پی ٹی آئی حکومت کے سر جاتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ روڈ کی خوش نصیبی ہے کہ تیسری مرتبہ افتتاح ہو رہا ہے لیکن کام ہے کہ ختم ہونے کو ہی نہیں آرہا ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

5 mins ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

15 mins ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

18 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

35 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

38 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

3 hours ago