حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں اب تک کتنی شکایات موصول ہوئیں ، الیکشن کمیشن نےبتادیا

لاہور(قدرت روزنامہ) حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے کہا کہ تاحال حلقہ سے کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی . الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے عوام شکایات کیلئے ٹیلیفون نمبر 0519204402 پر رابطہ کیا جا سکتاہے  جبکہ شکایات 0519204404 پر فیکس کی جا سکتی ہیں .

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کا عمل بہترین انداز میں چل رہا ہے  . ڈی آر او آفس میں بھی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے . واضح رہے کہ این اے 133 کی سیٹ مسلم لیگ ن کے رہنما  پرویز ملک کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی . ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں سمیت مجموعی طور پر 11 امیدوار حصہ لے رہے ہیں . پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کوئی امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل نہیں . پاکستان تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ اور ان کی کورننگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے . . .

متعلقہ خبریں