انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے پرانے طریقے اب نہیں چلیں گے، آئندہ انتخابات الیکشن اصلاحات کا ٹرائل ہوں گے . ترجمان پنجاب حکومت کا یہ کہنا ہے کہ تحریک انصاف مدمقابل نہ ہونے کے باوجود نون لیگ اور پیپلز پارٹی خوفزدہ ہیں . واضح رہے کہ لاہور کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، جو شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی . این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ نون کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی . مسلم لیگ نون کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گِل سمیت 11 امیدوار اس حلقے سے میدان میں ہیں . . .
(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ آج نوٹوں کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے، این اے 133 میں آج جو بھی جیتے عوام کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں .
ترجمان حسان خاور نے ایک بیان میں کہا کہ این اے 133 میں انتخاب کا پوسٹ مارٹم پہلے ہی ہو چکا، ٹھپہ مافیا کے ماسٹر مائنڈ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے .
متعلقہ خبریں