عائزہ میری بہت خاص دوست ہیں، گلسوم علی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہرہ آفاق سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ گلسوم علی کا کہنا ہے کہ عائزہ خان ان کی بہت خاص دوست ہیں۔ خوبرو پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائزہ خان اور تُرک اداکارہ گلسوم علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

گلسوم علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان کے ساتھ اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انگریزی اور ترک زبان میں لکھا کہ’پیاری عائزہ! آپ میرے لیے ایک خاص اور پیاری دوست ہیں‘۔

گلسوم علی نے اپنی انسٹا پوسٹ میں عائزہ خان کا خوبصورت پھولوں کے گلدستے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔دوسری جانب پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر گلسوم علی کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’گلسوم علی، آپ کو دیکھ کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، آپ کے لیے بہت سارا پیار‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’امید ہے کہ بہت جلد آپ سے دوبارہ ملوں‘۔واضح رہے کہ عائزہ خان اور گلسوم علی نے رواں سال ایک پاکستانی برینڈ کی تشہیر کے لیے ایک پراجیکٹ میں ساتھ کام کیا تھا۔

Recent Posts

کراچی: قتل کا ملزم عدالت سے فرار،پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

کراچی(قدرت روزنامہ )کراچی میں گولڈ میڈلسٹ نوجوان انجینئر اتقا معین قتل کیس کا مرکزی ملزم…

1 min ago

مہوش حیات نے بالی ووڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ…

8 mins ago

ملک میں کوئی نوگو ایریاز نہیں، عزم استحکام کا موازنہ گزشتہ مسلح آپریشنز سے نہ کیا جائے، وزیراعظم ہاؤس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت…

22 mins ago

پرویز الٰہی نے رہائی کے بعد خاموشی توڑ دی، پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے…

33 mins ago

بھارت: امتحانی پرچہ آؤٹ، لاکھوں طلبا سراپا احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی مرکزی حکومت نے یو جی سی نیٹ کا امتحانی پرچہ…

40 mins ago

فوجی آپریشن کی کھل کر مخالفت کیوں نہ کی؟ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ علی امین گنڈاپور پر پھٹ پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبر پختونخوا سے ارکان قومی…

48 mins ago