(قدرت روزنامہ)مراد سعید کا کہنا ہےکہ زرداروں کو کہتا ہوں خود بھاگ جاؤ ورنہ عوام بھگائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے عمرکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں پرچی چیئرمین سےسوال کروتویہ چلےجاتےہیں ، سندھ کے عوام کو بھی صحت کارڈ ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ کےسرکاری اسکولوں میں بھیڑبکریاں بندھی ہوئی ہیں، خیبرپختونخوا میں ہر شہری کو صحت کی مفت سہولیات میسر ہے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کو بات کرنے نہیں دی جاتی ، ان کادورختم ہوچکا،اب یہ آخری حربے استعمال کررہےہیں۔
مراد سعید نے کہاکہ روٹی ،کپڑا،مکان کا نعرہ لگانے والے لوٹ کرپاکستان کو کھا گئے ، عمران خان سےمحبت کرنےوالوں پرمقدمات بنائے جارہے ہیں، زرداروں کو کہتا ہوں خود بھاگ جاؤ ورنہ عوام بھگائیں گے، سندھ میں 3 نسلوں سے آپ کی حکومت ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے کہاکہ روٹی،کپڑا،مکان کے نام پر لوگوں کو لوٹا گیا ، سندھی کارڈ کھیلتے ہیں لیکن کام نہیں کرتے، یہاں پر سرکار کا کوئی محکمہ کام نہیں کررہاہے،سندھ کے عوام سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…