لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ڈراپ کیے جانے پر دل ٹوٹ گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا تھا، دونوں سیریز کے لیے سرفراز احمد کا نام شامل نہیں۔ سرفراز احمد نے ٹویٹر پر ایک شعر پوسٹ کرتے ہوئے اس فیصلے پر اپنے جذبات کا اظہارکیا تاہم بعد میں انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔
سرفراز کے ڈیلیٹ کیے گئے ٹویٹ کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
سابق کپتان نے ٹویٹر پر شاعرانہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کرتے ہیں میری خامیوں کا تذکرہ اس طرح، لوگ اپنے اعمال میں فرشتہ ہوں جیسے‘۔
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز 13 سے 22 دسمبر کے درمیان کھیلی جائے گی۔ سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی 20 دونوں سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سرفراز احمد نے آخری مرتبہ بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جس میں وہ 12 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…