سانحۂ سیالکوٹ:13 مرکزی ملزمان کا ایک روزہ سفری ریمانڈ

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)سیالکوٹ فیکٹری ملازمین کے تشدد سے سری لنکن شہری کی ہلاکت کے واقعے میں گرفتار 13 مرکزی ملزمان کو ایک روزہ سفری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، ملزمان کو کل گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کیس میں اب تک 13 مرکزی ملزمان سمیت 124 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔پنجاب پولیس کےترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ڈیٹا سے 12 گھنٹوں میں مزید 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان اپنےدوستوں اور رشتے داروں کے گھروں میں چھپے ہوئے تھے، اب تک 124 گرفتار افراد میں سے 19 ملزمان کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے۔
گرفتار افراد میں سے اشتعال پھیلانے اور تشدد میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے کا عمل جاری ہے، سانحہ سیالکوٹ میں 900 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیر آباد روڈ پر گارمنٹ فیکٹری میں ملازمین نے سری لنکن منیجر کو تشدد کرکے ہلاک کیا تھا ۔

Recent Posts

ہم نے احتجاج بند کردیا تو یہ لوگ عمران خان کو فوجی جیل میں ڈال دینگے،علیمہ خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے…

5 mins ago

پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمٰن کو فون،امیر جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے پاکستان(…

10 mins ago

نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

کراچی(قدرت روزنامہ)نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج اپنے عہدے…

14 mins ago

پریکٹس کمیٹی کے تشکیل کردہ بینچ کا حصہ نہیں بن سکتا، جسٹس منیب کا خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار کو خط لکھ…

37 mins ago

فارم47 والی حکومت نے جمہوریت کو تماشہ بنا کر رکھ دیا : شعیب شاہین نے کھری کھری سنا دیں

کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنماشعیب شاہین نے کہا ہے کہ ملک پر فارم47 کی…

42 mins ago

آج عدلیہ کے جج متنازع ہو گئے، ریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہو گا:خواجہ سعد رفیق کھل کر بول پڑے

لاہور ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے…

53 mins ago