عائزہ خان کی پسندیدہ جوڑی کونسی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عائزہ خان نے اپنی پسندیدہ جوڑی کے بارے میں بتادیا . اداکارہ عائزہ خان کی نظر میں آن اسکرین کی سب سے اچھی جوڑی نے اداکار اظفر رحمان اور عائشہ عمر کی ہے .

عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ دونوں ان کی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی ہیں‘ . انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے کیے جانے والے تبصارے پر اداکار اظفر رحمان نے اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے . جبکہ اداکارہ عائشہ عمر نے عائزہ خان کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’اور ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں‘ . اداکار اظفر رحمان نے عائشہ عمر کے ساتھ ڈرامہ سیریل’تنہائی ‘ میں کام کیا تھا جوکہ نجی ٹی وی سے نشر کیا گیا تھا . گزشتہ دنوں ہر دل عزیز اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا تھا . اداکارہ، ماڈل، میزبان و گلوکارہ عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے . انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ کے ہمراہ شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اظفر رحمٰن کو دیکھا جا سکتا ہے .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

یاد رہے کہ عائشہ عمر کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس نئی ویڈیو پر اس جوڑی کے مداح نہایت خوش اور پُرجوش نظر آئے . دیکھا جا سکتا ہے کہ ویڈیو میں اداکارہ عائشہ عمر سرخ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جس نے اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جبکہ اداکار اظفر سیاہ کورٹ پہنے ہوئے تھے . عائشہ عمر اور اظفر رحمٰن کی اس نئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یہ فنکار جوڑی ایک دوسرے کے ساتھ نہایت خوشگوار موڈ میں کالج کے دوران کی گہری دوستی سے متعلق بات کر رہے ہیں . تاہم گفتگو کے دوران اداکار اظفر رحمٰن نے اداکارہ عائشہ عمر کو شادی کی پیشکش کر دی . اداکار کے جانب سے دی جانے والی شادی کی پیشکش پر اداکارہ عائشہ عمر جواب دینے کے بجائے آنکھیں جھکا کر ہنسنے لگ جاتی ہیں . عائشہ عمر کی جانب سے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’اظفر اور وہ اسکرین پر 6 سال بعد دوبارہ اکٹھے ہوئے ہیں . ‘عائشہ عمر کی اس ویڈیو کے کیپشن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ پرپوزل نہیں بلکہ اس جوڑی کا آنے والا ایک پروجیکٹ ہ . واضح رہے کہ 34 سالہ اداکار اظفر رحمٰن شادی شدہ ہیں جبکہ عائشہ عمر کی عمر 40 سال ہے اور وہ اب تک کنواری ہیں . . .

متعلقہ خبریں