وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سعودی وفد سے عربی میں گفتگو ، سب کو حیران کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاک سعودی بزنس فورم کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوش آمدید کہااور اس موقع پر روانی سے عربی میں گفتگو کی جس کو سن کر وہاں موجود ہر کوئی حیران رہ گیا۔
تفصیل کے مطابق لاہور پہنچنے پر سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیاگیااور خوش آمدید کہا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کو ایئرپورٹ جاکر سعودی وفد کو خوش آمدید کہااور وفدسے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خادمین الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے لئے عقیدت و احترام کا اظہارکیا۔پاک سعودی بزنس فورم کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعاد آل سعود نے وفد کی قیادت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی وفد سے روانی سے عربی میں گفتگو کر کے سب کو حیران کر دیا۔
یہ وہ صلاحیت ہے جس سے دنیا اب تک ناواقف تھی ۔۔ جلاوطنی کے ایّام میں سیکھا گیا علم آج سفارت کاری میں پاکستان کا وقار بڑھا رہا ہے۔ pic.twitter.com/JNFwYIedzZ— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) October 11, 2025
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سعودی سفیر کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے گھریلو سامان فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
