ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بچےسگنل کراس کررہےتھےکہ تیزرفتارگاڑی نےکچل دیا جس کے نتیجے میں چاروں بچے زخمی ہوگئے . پولیس کے مطابق زخمیوں میں 15سالہ عبدالرحمان، 10سالہ ایمان اور 14سالہ نقاش شامل ہیں . ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار کوحراست میں لے لیا ہے . ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 11 سالہ جواد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا . دوسری جانب صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے مری جانے والی اسکول بس حادثے کا شکار ہونے سے 2 طالبات اور ایک ٹیچر جاں بحق ہوگئیں ، اسکول بس کو جی ٹی روڈ پر دینہ کے قریب حادثہ پیش آیا ، حادثے میں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے‘ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے . ذرائع کے مطابق تفریحی ٹور پر لاہور سے مری جانے والے اسکول طالبات کی بس کو جی ٹی روڈ پر دینہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 طالبات اور ایک ٹیچر جاں بحق جب کہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے . ریسکیو 1122 سے معلوم ہوا کہ پرائیوٹ اسکول کے طلبہ اساتذہ کے ہمراہ لاہور سے مری جارہے تھے کہ اس دوران اسکول بس بے قابو ہوکر ریلوے لائن سے ٹکراگئی ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیں ، جس کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو وہاں سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا ، زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں تیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحق، 3 بچے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل . تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں تیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا .
متعلقہ خبریں