لاہور میں تیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحق

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں تیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحق، 3 بچے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں تیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بچےسگنل کراس کررہےتھےکہ تیزرفتارگاڑی نےکچل دیا جس کے نتیجے میں چاروں بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں 15سالہ عبدالرحمان، 10سالہ ایمان اور 14سالہ نقاش شامل ہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار کوحراست میں لے لیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 11 سالہ جواد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔دوسری جانب صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے مری جانے والی اسکول بس حادثے کا شکار ہونے سے 2 طالبات اور ایک ٹیچر جاں بحق ہوگئیں ، اسکول بس کو جی ٹی روڈ پر دینہ کے قریب حادثہ پیش آیا ، حادثے میں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے‘ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تفریحی ٹور پر لاہور سے مری جانے والے اسکول طالبات کی بس کو جی ٹی روڈ پر دینہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 طالبات اور ایک ٹیچر جاں بحق جب کہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 سے معلوم ہوا کہ پرائیوٹ اسکول کے طلبہ اساتذہ کے ہمراہ لاہور سے مری جارہے تھے کہ اس دوران اسکول بس بے قابو ہوکر ریلوے لائن سے ٹکراگئی ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیں ، جس کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو وہاں سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا ، زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

Recent Posts

ہم نے احتجاج بند کردیا تو یہ لوگ عمران خان کو فوجی جیل میں ڈال دینگے،علیمہ خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے…

6 mins ago

پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمٰن کو فون،امیر جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے پاکستان(…

11 mins ago

نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

کراچی(قدرت روزنامہ)نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج اپنے عہدے…

15 mins ago

پریکٹس کمیٹی کے تشکیل کردہ بینچ کا حصہ نہیں بن سکتا، جسٹس منیب کا خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار کو خط لکھ…

38 mins ago

فارم47 والی حکومت نے جمہوریت کو تماشہ بنا کر رکھ دیا : شعیب شاہین نے کھری کھری سنا دیں

کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنماشعیب شاہین نے کہا ہے کہ ملک پر فارم47 کی…

42 mins ago

آج عدلیہ کے جج متنازع ہو گئے، ریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہو گا:خواجہ سعد رفیق کھل کر بول پڑے

لاہور ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے…

54 mins ago