راولپنڈی(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر میں چیئر مین پی سی بی ہوتا تو تو ٹاس جیت کر باولنگ کے فیصلے پر کپتان سمیت ٹیم مینجمنٹ کو عہدوں سے فارغ کر دیتا۔یوٹیوب ویڈیو میں راولپنڈی ایکسپریس نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر قومی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں اس وقت سخت گرمی پڑ رہی ہے ایسے میں پچ بالکل پھٹہ ہوتی ہے، مجھے سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیوں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام لڑکے پہلے بھی انگلینڈ کا دورہ کر چکے ہیں ایسی پچ کو دیکھ کر اس طرح کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ دو سو رنز کا ہدف حاصل کر سکتا ہے مگر پاکستان میں یہ صلاحیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان یہ سیریز ہاری تو اس کی پوری ذمہ داری ٹیم انتظامیہ پر ہو گی جنہوں نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا۔
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…