.
لورالائی(قدرت روزنامہ)جمعیت علما ء اسلام بلوچستان کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کے بعد عمران خان کو وزارت عظمٰی سے فوری طور پر الگ ہوجانا چاہیے جے یو آئی سری لنکن شہری کے مارے جانے کی مذمت کرتی ہے اور سری لنکا کے صدر عوام اور انکے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتی ہے اسلام اور ہمارا آئین اس طرح مارے جانے کی کسی کو اجازت نہیں دیتا لیکن ہماری بد قسمتی ہے کہ آج پاکستان میں تاریخ کی نااہل ترین حکومت قوم پر مسلط ہے ملک میں غیر ملکیوں سمیت ہمارے
اپنی شہری بھی محفوظ نہیں ہیں ملک میں جنگل کا قانون چل رہا ہے قانون صرف امیر طبقے کیلئے ہے باقی بائیس کروڑ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں مدینہ ریاست کے دعویدار حکومت کو مزید کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ سری لنکن حکومت سے وزیر اعظم کا شرمندگی کا اظہار انکی بے بسی ثابت کرتی ہے وہ اپنے عوام کے سامنے بھی شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کریں ملک معاشی سیاسی اور اقتصادی پر تباہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ منی بجٹ ائی ایم ایف کے کہنے پر لایا جارہا ہے اپوزیشن اجلاس میں منی بجٹ کو کسی صورت پاس نہیں ہونے دیگی ہم نے اپنی حکمت عملی کو آخری شکل دیدی ہے منی بجٹ سے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کوپارلیمان میں اکثریت حاصل نہیں ہے وہ فوری طور پر از خود استعفٰی دیں ملک میں شفاف الیکشن ناگزیر ہوچکے ہیں اور ملک کے مسائل کا واحد حل بھی یہی ہے جب ملک کے ادارے کمزور ہونگے تو اس سے ملک کی بنیادیں کمزور پڑ سکتی ہیں ہم ملک کی معیشت سیاست جمہوریت اور اسلامی نظریئے کو اس طرع نقصان پہنچانے پر اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے ہم اسکے خلاف ہر محاز پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل ا لرحمان عمران خان کی چھٹی کرنے کیلئے اسلام آباد تحریک کے فیصلہ کن موڑ کا اعلان ایک دو روز میں کرنے والے ہیں ویسے ہی حکومت کے خاتمہ کے شروعات شروع ہوچکے ہیں مہنگائی ائی ایم ایف کے کہنے پر کی جارہی ہے عمران خان کی سوچ ہی غلامانہ ہے جو کہ اس طرع کے ملک دشمن اداروں کی ہر بات مان رہے ہیں ا نہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی بقاء کی جنگ پی ڈی ایم لڑ رہی ہے ملک کی سالمیت کو خطرہ درپیش ہے پاکستان ایک اسلامی نظریئے کے بنیاد پر آزاد کرایا گیا لیکن 73 سال گذرنے کے بعد بھی ہم اس نظریئے کی جنگ لڑ رہے ہیں ملک میں جمہوریت کو آمریت کی شکل میں تبدیل کیا جارہا ہے ملک میں عمران خان کو برائے نام وزیر اعظم سلیکٹڈ کیا گیا انکی ڈوریں کو ئی اور ہلا رہا ہے ملک کی اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دینگے ائین کا تحفظ ہم کررہے ہیں اسے چھڑنے والوں کو ہر محاز پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع علماء و طلباء سے بڑ کر اور کوئی نہیں کرسکتا پگڑی والوں کو کمزور نظرسے نہ دیکھا جایا ہم نے برصغیر سے انگریز کو بھگایا افغانستان سے روس اور امریکہ کو بھاگنے پر مجبور کیا ہم ملک میں ائین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکٹرک ووٹنگ مشین کی شکل میں عمران خان ایک مرتبہ پھر 2023 کے الیکشن میں اپنے پسند کے نتائج کے حصول کیلئے دھاندلی کا پلان بنا رہے ہیں ووٹنگ مشین کا تجربہ دنیا میں ناکام ہو چکا ہے لیکن حکومت اپنی زد پر ڈٹی ہوئی ہے اور یہ ناکام تجربہ ملک میں اپلائی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم اس پلان کو بھی ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے ہرماہ بجلی اور ائل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے گلے پر چھری پھیری جارہی ہے مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان ہیں لیکن قربانی کا بکرا عوام کو بنایا جارہا ہے ہم ملک میں سیاسی عدم استحکام اور انتشار سے بچنے کیلئے تحریک کو پرامن انداز میں چلا رہے ہیں . .
متعلقہ خبریں