این اے 133 ضمنی الیکشن،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)این اے 133 ضمنی الیکشن میں تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے، جس میں ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز ملک 46 ہزار811 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل 32 ہزار 313 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،اس طرح تحریک انصاف کے امیدوار کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ن لیگ نے فتح سمیٹ لی ہے، واضح رہے کہ غیر ملکی مبصرین نے بھی این اے 133کے ضمنی انتخاب کا جائزہ لینے کے لئے حلقے کا دورہ کیا۔غیر ملکی مبصرین کے وفد نے حلقہ

این اے133کے ضمنی انتخاب کی ووٹنگ کیلئے قائم کئے گئے پولنگ اسٹیشن نمبر 43،44اور45کادورہ کیا۔مبصرین نے ووٹنگ کے عمل کی ویڈیو بنائی اور نوٹس بھی بناتے رہے۔غیر ملکی مبصرین نے الیکشن کمیشن کے عملے سے بھی معلومات حاصل کیں۔حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کے موقع پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے کارکنان انتہائی پرجوش رہے اوراپنی اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے،ایک دوسرے کے قریب پولنگ کیمپ لگانے کی کوشش میں کارکنوں میں توں تکراربھی ہوئی لیکن سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار بیچ بچاؤ کرادیا۔ ضمنی انتخابات کے موقع پر مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کارکنوں کے لئے قناعتیں اور ٹینٹ لگا کرپولنگ کیمپ بنائے گئے جہاں پر بڑی تعدادمیں مرد و خواتین کارکنان موجود رہے۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنان اپنے رہنماؤں کی آمد پر دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا،شریف برادران اورجئے بھٹو،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔گورنمنٹ ہائی سکول المشہور لال سکول میں پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کے کارکنان کے درمیان تکرار ہو گئی تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کر ادیا اور پیپلز پارٹی کو اپنا پولنگ کیمپ مسلم لیگ (ن) سے دور ہٹانے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کے موقع پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے متحرک کارکنوں کے لئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گرین ٹاؤن باگڑیاں میں جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پیکو روڈ پر ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ متحرک کارکنوں کی نان چنے،انڈا،کوفتہ،حلوہ پوری اورچائے سے تواضع کی گئی۔دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے این اے 133کے ضمنی انتخاب کے موقع پر اپنے ووٹرز کو گھر وں پر رہنے کی اپیل کی گئی تھی۔تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازچوہدری نے کہا کہ پارٹی کاامیدوار مقابلے میں نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے ووٹرز سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی تھی۔ ہمارا پیشگی فیصلہ تھا کہ ہم کسی دوسری امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے بغیر این اے 133میں ضمنی الیکشن انتخابی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ ہے۔

Recent Posts

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

37 mins ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

42 mins ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

51 mins ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

1 hour ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

1 hour ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

1 hour ago