کراچی گرین لائن کا افتتاح کس تاریخ کو ہوگا؟اسد عمر نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی گرین لائن منصوبے کا افتتاح 10 دسمبر کوہوگا، وزیراعظم عمران خان کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام کا افتتاح کریں گے۔اس سے قبل اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انشاء اللہ اگلے 10 دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا، تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا

آغاز کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں مزید 40 گرین بسیں کراچی پہنچ گئی تھیں جس کے بعد اب کراچی میں آنے والی گرین بسوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔کراچی گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کراچی کی بسیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جدید ہیں، یہ بسیں یورو تھری معیار کی اور ہائبرڈ ہیں ، ان میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال ہوگی جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگا۔ بسوں میں خصوصی سسٹم نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا۔18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں۔ کھڑے ہوکر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ بسوں میں معذور افراد کے لیے جگہ خصوصی ہے اور خودکار ریمپ نصب ہے۔ ہر بس میں دو وہیل چیئرز کی جگہ مخصوص ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

59 mins ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

1 hour ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

1 hour ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

2 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

3 hours ago